ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ کے ہیرے گُتی تالاب میں تیرنے کے دوران ایک شخص کی موت؛ دل کا دورہ پڑنے کا شبہ

کمٹہ کے ہیرے گُتی تالاب میں تیرنے کے دوران ایک شخص کی موت؛ دل کا دورہ پڑنے کا شبہ

Sun, 02 Jul 2017 19:06:53    S.O. News Service

کاروار2/ جولائی (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ تعلقہ کے گوکرن ۔ ہیرے گُتی نامی مقام پر واقع ایک تالاب میں تیرنے کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جس کے تعلق سے شبہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ تیرنے کےدوران اُس پراچانک دل کا دورہ پڑا ہوگا۔ مرنے والے کی شناخت  شانتا رام پربھو (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بارش کے پانی سے بھرے اس تالاب میں اتوار شام کو  کافی لوگ مزے لے کر تیر رہے تھے، بتایا گیا ہے کہ شانتارام تیرنے کے فن سے واقف تھا، مگر تیرتے تیرتے اچانک وہ پانی میں ڈوب گیا، قریب میں موجود لوگوں نے فوری اُسے پانی سے باہر نکالا اور کنارے لے کر آئے، مگر اُس وقت تک وہ اپنی آخری سانسیں لے چکا تھا۔

گوکرن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، سمجھا جارہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اس  بات کا پتہ چلے گا کہ اس کی موت آخر کیسے واقع ہوئی۔  پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: